![]() |
|
بنام خداوند بخشنده مهربان Friday, December 05, 2008 |
|
سوال کا امتیاز: سوال ارسال کرنے کی تاریخ:: Tuesday, September 02, 2008جواب کی تاریخ: : Tuesday, September 02, 2008 نام: - بھیجنے والے کے مشخصات ملک: - موضوع: کلام --> کلام قدیم جواب دینے والے کا نام: The Porch of Wisdom Institute دوستوں کو ارسال کریں یھ کیسے ممکن ھے کھ ایک ایسے انسان کی حالت دوسروں کے احسان، نیکی و دعا کے ذریعھ آخرت میں بدل جائے، جس نے اپنی پوری زندگی گناہ و گمراھی میں صرف کی ھو اور اپنے کو سدھارنے کی کوئی کوشش نھ کی ھو۔ سوال میں جو مطلب بیان کیا گیاھے ، وہ نھ سو فیصدی قابل قبول ھے اور نھ سو فیصدی مسترد کردینے کے قابل ھے ، بلکھ اس کا دار ومدار گناہ کی قسم اور گناھگار شخص پر ھے ، کیونکھ بعض گناہ ، جیسے "خدا کا شریک ٹھرانا " بالکل بخشش کے لائق نھیں اور بعض گناہ ، جیسے ، حق الناس ادا نھ کرنا (لوگوں کا حق مارنا) دوسروں کی دعا اور درخواست سے قابل بخشش نھیں بلکھ ایسے گناھوں کیلئے حقداروں کا حق پھنچانے اور اس کی تلافی کرنے اور ان کی رضا مندی حاصل کرنے سے بخشش کے مواقع فراھم ھوتے ھیں۔ بعض اوقات گناھگار، جھالت کی وجھ سے کسی گناہ کا مرتکب ھوتا ھے ، ایسے گناہ کے لئے اظھار ندامت اور توبھ کے بعد عفو و بخشش ممکن ھے اور کبھی کوئی روگردانی اور جرم و بدی کی وجھ سے گناہ کا مرتکب ھوتا ھے جسے سزادینے کی ضرورت ھے ، گناہ اور اس کے آثار کی خود گناھگار کے ذریعھ یا دوسرے فرد یا افراد کے توسط سے تلافی کی جاسکتی ھے۔ البتھ انسان کا اپنی سعی و کوشش سےزیادہ کوئی حق نھیں ھے ، لیکن یھ چیز اس امر میں رکاوٹ نھیں بن سکتی ھے کھ خداوند متعال کے فضل و کرم سے ، لائق انسانوں کو کچھہ نعمتیں عنایت کی جائیں۔ حق کا ایک الگ مطلب ھے اور تفضل کا دوسرا مطلب ھے ، اس کے علاوہ، احساں و نیکی اور دوسروں کی دعا اور شفاعت وغیرہ بھی بے حساب و کتاب نھیں ھیں۔ بلکھ یھ بھی انسان کی اپنی تلاش اور کوششوں کا نتیجھ ھوتی ھیں مثلا شفاعت کیلئے اس امر کی ضرورت ھے کھ شفاعت کرنے والے کے ساتھہ ایک قسم کا معنوی رابطھ برقرار ھو اور حقیقت میں شفاعت چاھنےو الوں میں صلاحیت و وقابلیت کی بالیدگی ھونی چاھئے ، جس طرح پودے ، پانی ، مٹی اور روشنی وغیرہ کی مدد کے بغیر کمال کے درجھ تک نھیں پھنچ سکتے ھیں جب تک ان کے وجود میں صلاحیت و قابلیت کی بالیدگی نہ ھو تب تک پانی ، روشنی وغیرہ کی مدد کا انھیں فائدہ نہیں پھنچ سکے گا۔ نظر شما : |
![]() |