![]() |
|
بنام خداوند بخشنده مهربان Friday, December 05, 2008 |
|
سوال کا امتیاز: سوال ارسال کرنے کی تاریخ:: Saturday, August 23, 2008جواب کی تاریخ: : Saturday, August 23, 2008 نام: - بھیجنے والے کے مشخصات ملک: - موضوع: کلام --> کلام قدیم جواب دینے والے کا نام: The Porch of Wisdom Institute دوستوں کو ارسال کریں امام کے معصوم ھونے کی کیا ضرورت ھے اور امام کا معصوم ھونا کیسے معلوم ھوسکتا ھے ؟ اھل سنت کے برخلاف شیعوں کا اعتقاد ھے کھ امام ، مسئلھ وحی کے بغیر تمام امور میں پیغمبر صلی اللھ علیھ و آلھ وسلم کے برابر ھے ، اس بنا پر پیغمبر (ص) کے مانند خطا ، لغزش اور گناہ سے پاک و منزہ یعنی معصوم ھیں. پیغمبر اسلام صلی اللھ علیھ و آلھ وسلم اور دوسرے انبیاء علیھم السلام بھی ایسے ھی تھے۔ٓ لیکن اھل سنت ، پیغمبر اکرم صلی اللھ علیھ و آلھ وسلم کی جانشینی کو ایک اجتماعی عطیھ و مقام جانتے ھیں نھ کھ ایک الھی منصب، ان کی نظر میں یھ منصب لوگوں کی طرف سے خلیفھ کو عطا ھوتا ھے اور خلیفھ لوگوں کی طرف سے اس منصب پر فائز ھوتا ھے اس لئے ان کے اعتقاد کے مطابق خلیفھ کیلئے معصوم ھونا ضروری نھیں ھے شیعوں کے عقلی و روایتی دلائل ۱۔ عقل سلیم کے حکم کے مطابق ، امام کو ھر حیثیت میں لوگوں کی طرف سے سو فیصدی قابل اعتماد اور ھر قسم کی خطاء و انحراف سے معصوم ھونا چاھئے. کیونکھ وہ انبیاء کی شریعت و رسالت کو بیان کرنے والا ھوتا ھے. تا کھ وہ انبیاء علیھم السلام کے دین اور ان کے احکام کی حفاظت کرسکے چونکھ انبیاء اور ائمھ علیھم السلام کو بھیجنے کا مقصد تعلیم و تربیت ھے. اور اس کیلئے خداوند متعال کی طرف سے ان کو عطا ھونے والے سرشار علم کی ضرورت ھے تا کھ یھ الھی علم کسی کمی بیشی کے بغیر لوگوں تک پھنچایا جاسکے اور یھ علم ھر قسم کی تحریف سے محفوظ ھونا چاہیئے. مزید منصب امامت متقاضی ھے کھ امام معصوم ھو. ۲۔ آیات و روایات پر مشتمل ایسے قابل اعتبار دلائل موجود ھیں، جن سے امام کی عصمت ثابت ھوتی ھے۔ اس سلسلھ میں ، آیھ تطھیر ، آیھ امامت و اطاعت کے علاوہ حدیث ثقلین اور حدیث منزلت قابل ذکر ھیں ۔ اس کے علاوہ شیعوں کا اعتقاد ھے کھ امامت ، جو پیغمبر اکرم صلی اللھ علیھ و آلھ وسلم کی جانشینی ھے ، نبوت کے مانند ایک انتصابی مقام ھے نھ کھ انتخابی ، اور اس منصب کا عھدہ دار خداوند متعال کی طرف سے ( نصب ) معین و مقرر ھوتا ھے۔ دوسرے الفاظ میں معصوم وہ ھے جو کھلم کھلا یا مخفی طورپر کسی گناہ و خطا کا مرتکب نھ ھو اوریھ بدیھی بات ھے کھ خداوند متعال کے علاوہ کوئی شخص کسی کی عصمت کو بیان نھیں کرسکتا ھے۔ اس لئے کھ عصمت کی تشخیص صرف نص اور پیغمبر صلی اللھ علیھ و آلھ وسلم کی حدیث کے ذریعھ سے ھی ممکن ھے۔ نظر شما : |
![]() |