![]() |
|
بنام خداوند بخشنده مهربان Thursday, November 20, 2008 |
|
سوال کا امتیاز: سوال ارسال کرنے کی تاریخ:: Thursday, May 15, 2008جواب کی تاریخ: : Thursday, May 15, 2008 نام: - بھیجنے والے کے مشخصات ملک: - موضوع: اخلاق --> عملی اخلاق جواب دینے والے کا نام: The Porch of Wisdom Institute دوستوں کو ارسال کریں یه جو کها جاتا هے که:" نیت اگر پاک هو ، تو کافی هے، پهر دعاٶں اور زیارتوں کی ضرورت هی نهیں هے"، کیا یه صحیح هے؟ یه انسان کودعاٶں، زیارات اور دوسری دینی سرگرمیوں سےمحروم کر نے کے شیطانی وسوسوںمیں سے ایک هے ، کیونکه معصومین علهیم السلام جیسےوسائل سے دعاوتوسل کا اقدام کر نا خداوند متعال کے براه راست فر مان کے مطابق هے اور لوگوں کو اس راه پر چلنے کی تاکید کی گئی هے- دعا وتوسل انسانوں کے دلوں کو جلابخشنے، معصومین (ع) کی راه و روش اور ان کے نقش قدم پر چلنے اور ان بزرگواروں سے زیاده سے زیاده رابطه بر قرار کر نے کا سبب بن جاتا هے – اس کے باوجود صرف ظاهری دعا وتوسل بلند معنوی نتائج حاصل کر نے کے لئے مثمر ثمر نهیں هو سکتے هیں ، بلکه اس سلسله میں حضور قلب ایک ضروری اور لازمی امر هے- یعنی انسان کو خلوص نیت سے دعا کرنی چاهئے اور خدا وند متعال کے ان وسائل سے متوسل هو نا چاهئے تاکه اپنی مشکلات کو دور کر نے اور حاجت کو پانے کے علاوه اپنے دل کو بھی جلا بخشے اور اولیائے الهی سے رابطه برقرار کر نے کی روشنی میں اپنی سیرت اور صورت کو بھی آراسته کرے- اس لئے کهنا چاهئے که: خالص نیت ،توسل ،زیارات اور دعائیں پڑهنا، سب ،انسان کے عروج و تکامل کے لئے علل ناقصه اور علت کا جزو هیں اور ان میں سے ایک پر عمل کر نا همیں دوسری چیز سے بے نیاز نهیں کرسکتا هے اور دوسرے الفاظ میں ، اثبات شے ماعداه (کسی چیز کا ثابت هو نا دوسری چیز کی نفی نهیں هے) نهیں هو سکتا هے – یعنی اگر کها جائے: " نیت خالص ضروری هے " یا یه کها جائےکه" توسل اور زیارت ضروری هے –" تو اس کا معنی دوسرے کی کفایت یعنی بے نیاز هو نا نهیں هے – بلکه اگر انسان صا دقانه قصد و نیت رکهتا هو لیکن اس کام کو انجام دینے سے عاجز هو تو خداوند متعال اپنے لطف وکرم سے اس کے لئے ثواب لکهتا هے - لیکن اس قاعده کو ان امور میں لاگو نهیں کیا جاسکتا هے که انسان کام کو انجام دے سکتا هو، لیکن لاپروائی سے اسے ترک کر دے ، بلکه اس قسم کے افراد خود کو دهوکه دیتے هیں ! کیونکه صرف پانی پینے کا خیال کر نا یا پانی پینے کی نیت کر نے سے کبھی پیا س نهیں بجھـ سکتی هے! نظر شما : |
![]() |