![]() |
|
بنام خداوند بخشنده مهربان Friday, December 05, 2008 |
|
سوال کا امتیاز: سوال ارسال کرنے کی تاریخ:: Sunday, February 17, 2008جواب کی تاریخ: : Sunday, February 17, 2008 نام: - بھیجنے والے کے مشخصات ملک: - موضوع: کلام --> کلام قدیم جواب دینے والے کا نام: The Porch of Wisdom Institute دوستوں کو ارسال کریں کیا خدا کے علاوہ کسی اور (جیسے پیغمبرصل اللہ علیہ و آلہ وسلم اور ائمہ معصومین علیہم السلام) سے حاجت طلب کرنا شرک نہیں ہے جب کہ حاجت روا(قاضی الحاجات) صرف خداوند عالم ہے ؟ ان بزرگوں (پیغمبر اور امام) کا احترام کرنا ، انہیں وسیلہ بنانا ان سے رجوع کرنا اور حاجتیں طلب کرنا ،اگر اس قصد سے ہو کہ یہ حضرت ہماری حاجتیں پوری کرنے میں خدا کے ساﺗﻬ ساﺗﻬ یا اس کی ذات سے الگ مستقل اور بے نیاز ہیں یہ قصد اور سوچ شرک اور توحید افعالی (یعنی فاعلیت میں ساری مخلوق خدا کی محتاج ہے اور خدا ہر ایک سے بے نیاز ہے) اور توحید ربوبی (یعنی مدبر اور رب صرف خدا ہے اور سارے فرشتے انبیاء اور دیگر طبیعی اسباب خدا کے حکم کی تعمیل کرنے والے ہیں) کے خلاف ہے اور یہ افعالی و ربوبی شرک شمار ہوگا۔ لیکن اگر یہی رجوع کرنا ،وسیلہ بنانا اور احترام کرنا اس لیئے ہوکہ : الف: یہ خداوند عالم کے حکم کی اطاعت ہے ۔ ب: ان حضرات کے اس حق کی ادائگی ہے جو ان کے فیض تشریعی تکوینی کا وسیلہ ہونے کی وجہ سے ہمارے اوپر ہے ۔ ج: ان حضرات کا نمونہ قرار دینا اور انہیں اللہ کی ذات سے الگ کیئے بغیر ان کی عنایت سے استفادہ کرنا ہے۔ یہ چیزوں اللہ کے قاضی الحاجات ہونے اور توحید افعالی و توحید ربوبی کے منافی نہیں ہیں،اس لیئے کہ ان بزرگوں کی حاجت روائی،تدبیر اور فاعلیت اللہ کے قاضی الحجات ،اور اس کی فاعلیت و ربوبیت کے ذیل میں ہے نہ کہ اللہ کے برابر اور مقابلہ میں کہ جسے شرک شمار کیا جائے۔ لہذا خداکے علاوہ کسی اور سے حاجت طلب کرنے میں شرک کا معیار انسان کی نیت ہے پس اگر کوئی شخص ان سے متوسل ہو اور ان کے لیئے الویّت و ربوبیت کا قائل ہو اور انہیں اللہ کی ذات سے الگ اور مستقل سمجھے ؛ تو یہ توسل اس عقیدہ کے ساﺗﻬ شرک محسوب ہوگا ۔ لیکن اگر یہی توسل اللہ کے حکم اور فرمانبرداری اور ان حضرات کی اللہ کے نزدیک شان و منزلت سے استفادہ کرنے کے لیئے ہوتا کہ یہ شخصیتیں انسان کی ضرورت کو اللہ سے طلب کریں یا اللہ کے اذن سے انسان کی حاجت روائی کریں تو یہ چیز نہ یہ کہ شرک نہیں ہے بلکہ اس سے توسل کرنے والے کو ثواب بھی ملے گا کیونکہ اس نے اللہ کے حکم کو انجام دیا ہے ۔ر نظر شما : |
![]() |