![]() |
|
بنام خداوند بخشنده مهربان Friday, December 05, 2008 |
|
سوال کا امتیاز: سوال ارسال کرنے کی تاریخ:: Sunday, November 25, 2007جواب کی تاریخ: : Sunday, November 25, 2007 نام: 0 بھیجنے والے کے مشخصات ملک: - موضوع: کلام --> کلام جدید جواب دینے والے کا نام: The Porch of Wisdom Institute دوستوں کو ارسال کریں ہمیں معلوم ہے کے پوری دنیا میں ﮐﭽﮭ ایسے افراد پائے جاتے ہیں جو مسلمان یا شیعہ نہیں ہیں لیکن وہ اﭽﮭﮯ اور نیک کردارانسان ہیں ،غیر مسلمین نے بہت سی نئی نئی چیزیں ایجاد کی ہیں تو کیا اس صورت میں صرف اس دلیل کی بنا پر کہ وہ مسلمان نہیں ہیں ہم انہیں جہنم اورعذاب الہی کا مستحق جانیں؟ جو لوگ دین اسلام پر ایمان نہیں لائے ہیں وہ دو قسم کے ہیں:۱۔ وہ لوگ جنھیں اصطلاح میں جاہل مقصر و کافر کہا جاتا ہے یعنی اسلام کا پیغام ان لوگوں تک پہنچا اور انہیں اس کی حقانیت کا بھی پتا چلا لیکن اس کے باوجود ضد اور سرکشی کی وجہ سے انھوں نے حق کو قبول نہیں کیا اس گروہ کے تمام لوگ عذاب کے مستحق ہیں اور ہمیشہ جہنم میں رہیں گے۔ ۲۔ وہ لوگ جنہیں اصطلاح میں جاہل قاصر کہا جاتا ہے یعنی یا تو اسلام اور اس کا پیغام ان لوگوں تک نہیں پہنچا ہے یا بہت زیادہ ناقص اور غیر واقعی صورت میں انہیں پیغام ملا ہے جسے وہ ادیان ہند و چین کے مانند اور زیادہ سے زیادہ یہودیت و مسیحیت کی حد تک سمجھتے ہیں ایسے لوگ اپنے دین و آئین میں سچے ہونے کے بنا پرنجات پائیں گے۔ نظر شما : |
![]() |