![]() |
|
بنام خداوند بخشنده مهربان Thursday, November 20, 2008 |
|
سوال کا امتیاز: سوال ارسال کرنے کی تاریخ:: Sunday, September 09, 2007جواب کی تاریخ: : Sunday, September 09, 2007 نام: - بھیجنے والے کے مشخصات ملک: - موضوع: فلسفہ --> دینی فلسفہ جواب دینے والے کا نام: The Porch of Wisdom Institute دوستوں کو ارسال کریں دین کیا ہے ؟ اسکے اغراض و مقاصد کیا ہیں؟ کیا انسان کی زندگی کے لیئے دین ضروری ہے ؟ اصطلاح میں دین ایسے عقائد، اخلاق، قوانین و آیئن کا مجموعہ ہے جسکا تعلق انسانی معاشرہ سے مربوط امور اور انسانو ں کی تربیت سے ہے ۔ لہذا اسکے قوانین و آئین کا معاشرہ کی واقعی ضرورت اور انسانی اجتماع کے مناسب اور جوہر انسانی کی حقیقت کے مطابق ہونا اسکے حق ہونے کا معیار ہے۔اور چونکہ انسانیت کا کاروان دنیا کے منظم اجزاء کا ایک حصہ ایسا ہے جو اپنے اعتبار سے اس میں موثر ہیں اور اس سے اثر قبول کرتا ہے اس لیئے صرف وہی شخص انسان کی راہنمایی کر سکتا ہے جو اسے اچہی طرح پہچانتا ہو اور دین اور دنیا کے رابطہ سے واقف ہو ،اور وہ اللہ کی ذات کے سوا کوئی دوسرا نہیں ہے ۔ اسی لیئے دین حق اک ایسا دین ہے جس کے عقائد، اخلاق اور قوانین اللہ تعالی کی جانب سے نازل ہوے ہیں ۔ دین کلے وجود کی ضرورت کے سلسلے میں ہم جانتے ہے کہ : الف:انسان اک ایسا وجود ہے جو لوگوں سے کام لیتا ہے ۔ ب:بشر سے کام لینا اس کی فطرت میں شامل ہے ۔ ج:بشر سے کام لینا زندگی کے تمام حلات میں اختلاف کا باعث ہوتا ہے ۔ د: دنیا کا تکوینی (نیچرل) نظام اس بات کا متقاضی ہے کہ یہ اختلاف ختم ہوں تا کہ انسان اپنے مناسب کمال تک پہنچ سکے ۔ ہ: یہ اختلاف صرف قانون کے ذریعہ ہی ختم کئے جاسکتے ہیں ، وہ بھی اسے قانون کے ذریعہ جو انسان کی سماجی زندگی کی اصلاح کرے اور اسے منزل کمال و سعادت تک لے جائے ۔ انسان کی طبیعت اس کام کو انجام نہیں دے سکتی کیوں کے وہ خود ہی اختلاف کی وجہ ہے ۔ ز:بشری افکار سے بنائے گئے قوانین کے ذریعہ اختلاف ختم نہیں ہو سکتا ۔ ھ: مذکورہ مقدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم اس نتیجہ پر پہچتے ہیں کہ ضروری ہے کہ خدا غیر طبیعی ذریعہ سے انسان کو راستہ دیکھائے اور یہ راہ وحی کا راستہ ہے ۔ لکین دین کے اغراض و مقاصد کے سلسلہ میں یہ کہا جاسکتا ہے کہ دین ہی ہے جو فطرت کے ذریعہ اصلاح کر سکتا ہےاور مختلف قوا کو طغیانی اور سرکشی کے وقت اعتدال پر لا سکتا ہے نیز انسان کی معنوی و مادی ، اخروی و دنیوی، زندگی کو نظم عطا کرتا ہے ۔ پس جو شخص مومن ہو اور اپنی روح میں الہی اخلاق پیدا کرے اور ایمان و اخلاق کی بنیاد پر عمل کرے تووہ قرآن کریم کی زبان میں انسان کہلانے کے لائق ہے ۔ انسان کی یہ شکل نہ صرف اسے دنیا میں دوسروں سے جدا کرتی ہیں بلکے علم برزخ ، قیامت اور جنت میں بھی ہمیشہ اسے دوسروں سے ممتاز رکھتی ہیں نظر شما : |
![]() |